ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈینگی اور دیگر بیماریوں کو بھول جائیں، ڈینگی پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے انسداد ڈینگی مہم بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی، انہوں نے ڈینگی کےخلاف مہم میں محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس بارے ناقص کارکردگی پر بھی برہم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں 28 سو سے زائد ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس بارے کوتاہی برتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کے خلاف مہم تیز کی جائے، متعلقہ محکمے شکایات کا بروقت ازالہ کریں، آوٹ ڈور سرگرمیاں تیز کی جائیں اور تمام انڈیکیٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔