وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ میں قیام کے دوران کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں شرکت اور گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک بجے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ ایئرپورٹ سے وہ بولان میڈیکل کمپلیکس جائیں گےجہاں سے وہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور ڈاکٹروں سے ملاقات کریں گے۔
دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں کو رونا وائرس کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدا رت بھی کریں گے۔
جمعرات کو اسلام آباد روانگی سے قبل وزیر اعظم کی نیوز کانفرنس بھی متوقع ہے۔