• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں آج 19 ویں روز مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا

گلگت بلتستان میں آج 19 ویں روز مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا


کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان میں آج 19 ویں روز مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا، کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی اور لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر بھی مکمل پابندی رہی۔

گلگت بلتستان حکومت کے اعلان کے مطابق جمعے کو بھی مکمل ڈاؤن رہے گا، وائرس سے متاثرہ گلگت بلتستان میں 22 مارچ سے شروع ہونے والا لاک ڈاؤن آج مسلسل انیسویں روز بھی جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران صبح 8 تا دوپہر 12 بجے تک کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں،  میڈیکل اسٹورز،  بیکریوں اور سبزیوں کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی، ٹریفک کی نقل و حمل اور لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی ہے، جبکہ گلیاں اور سڑکیں سنسان ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے مطابق جمعے کے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین