• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا نے 94 ہزار زندگیاں چھین لیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 94 ہزار سے زیادہ زندگیاں چھین لیں جبکہ 15 لاکھ 84 ہزار سے افراد کو مریض بناچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں آج 1331 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات 12 ہزار سے اوپر چلی گئیں، اٹلی میں وائرس نے مزید 610 زندگیاں چھین لیں جہاں اموات کی تعداد 18ہزار سے اوپر ہوگئی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں ایک ہی روز میں مزید 944 ہلاکتیں کے بعد مجموعی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس آج پھر 881 زندگیاں لے گیا جہاں اموات 7 ہزار 978 سے اوپر چلی گئیں۔

اسپین میں 644 افراد جان سے گئے، بیلجیئم میں مزید 283، نیدرلینڈز میں 148، سوئیڈن میں 106، ایران میں 117 اور ترکی میں 96 اموات سامنے آگئیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ویڈیو کانفرنس اجلاس آج ہوگا۔

تازہ ترین