• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے مسافر اور ٹرانسپورٹر پریشان

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن نے بہت سے شعبوں کو متاثر کیا ہے۔ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ساتھ ہی ٹرانسپورٹروں کو بھی نقصان کا سامنا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سے روزانہ 4 ہزار بسیں انٹر سٹی روٹس پر روانہ ہوتی تھیں، سروس بند ہونے سے روزانہ چار ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

نجی دفاتر کے عملے کو لانے لے جانے والی کوسٹرز اور سامان کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والے منی ٹرک بھی بند ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیور، کنڈیکٹر، بکنگ آفسز کا عملہ اور مکینک بھی روزگار سے محروم ہو گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہیہ چلے تو روزی روٹی، سماجی رابطوں اور معیشت کے پہیے بھی چلتے ہیں۔ کورونا وبا نے زندگی اور سڑکوں کی رونقیں چھین لیں، لوگ جلد حالات میں بہتری کے لیے دعا گو ہیں۔ 

تازہ ترین