• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن ایجنڈے پرپیپلزپارٹی سے رجوع کرینگے، شاہ محمود

Will Contact With Pp For Anti Corruption Agenda
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ایجنڈے پر پیپلزپارٹی سے رجوع کیا جائے گا، نیب اور ایف آئی اے کس دن کام آئیں گے، پاناما پیپرز پر کچھ نہ ہوا توعوامی عدالت میں جائیں گے ۔

تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں موقع ملا تو وہ احتساب کریں گے، عمران خان 7اپریل کوقومی اسمبلی اجلاس میں پاناماپیپرز کامعاملہ اٹھائیں گے،قوم احتساب چاہتی ہے، کرپشن کو بے نقاب ہونا ہے، احتساب نہ ہوا تو ملک کمزور ہوتا جائے گا، تحریک انصاف کی کمیٹی کل تحریک التوا پارلیمنٹ میں جمع کرائے گی، تحریک انصاف کی کمیٹی کل پاناما پیپرز پر تحریک التوا پارلیمنٹ میں جمع کرائے گی۔

انہوں نے سوال کیا کہ پاناما پیپرز پر پاکستان میں خاموشی کیوں ہے، بھارت میں اس معاملے پر کمیٹی قائم ہوچکی ہے، دوسرے ممالک میں اس معاملے پر فوری کارروائی کافیصلہ کیا گیا، حکومت پاکستان اس معاملے پر ٹس سے مس نہیں ہوئی، اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں، کیا پاناما پیپرز کا معاملہ ازخود نوٹس کیس نہیں بنتا؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کا خیال ہے وہ خاموشی اختیار کرلے گی تو ایسا نہیں ہوگا، نیب کا ادارہ کس لیے ہے، وہ خود کارروائی کرسکتا ہے،ایف آئی اے یا نیب کا ادارہ کس دن کام آئے گا، اعتزاز احسن نے پاناما پیپرز کے معاملے کو سنگین مسئلہ قرار دیا ہے، اینٹی کرپشن ایجنڈے پر پیپلزپارٹی سے رجوع کیا جائے گا، پاناما پیپرز پر کچھ نہ ہوا تو تحریک انصاف عوام کی عدالت میں جائے گی، ہم تحقیقات چاہتے ہیں، سیاسی اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے۔
تازہ ترین