• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید مقبول بٹ کے قریبی ساتھی ملک غلام سرور کے انتقال پر وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) ممتاز کشمیر ی رہنما ، شہید کشمیر بطل حریت شہید کشمیر مقبول بٹ کے قریبی ساتھی حاجی ملک غلام سرور کی وفات پر وٹفورڈ کمیوٹی رہنماؤں کونسلر عمران حمید ملک، ڈاکٹر محمود ندیم ،چوہدری محمد افسر، امجد امین بوبی ، شفقت اقبال،سید جاوید احمد شاہچوہدری محمد سعید، چوہدری محمد رفیق ، تیمور لون،نواز مجید کشمیر، ریاست بھٹی، شیخ محمد اسلم ، ظہیر الدین ، حیدر زمان قادری ،راجہ آزاد کیانی سمیت دیگر رہنماؤں نے مرحوم کے بھائی ملک اصغر سیٹھی،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق صدر ملک محمد لطیف، ممبر اسمبلی آزاد کشمیر ملک محمد نواز اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی طور پر اظہار تعزیت کرتےہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تازہ ترین