• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ:نرس پر کھانسنے والےمریض کو6 ماہ قید،300پاؤنڈ جرمانہ

لندن (این این آئی) برطانیہ کے شہر لیورپول میں نرس پر کھانسنے والے 50 سالہ مریض ڈیوڈ نیوٹن کو 6 ماہ قید اور 300پاؤنڈ جرمانہ کی سزاسنادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نرس کی جانب سے کھانسنے اور تھوکنے سے منع کرنے پر مریض نے نرس پر دوبارہ کھانسا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے پولیس اور سیکورٹی گارڈز کو طلب کیا۔برطانوی پولیس نے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور 300 پاونڈ جرمانہ نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔
تازہ ترین