کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے اگلے دو سال کے اپنے عالمی، ایشیائی اور کانٹینٹل مقابلوں کے کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کے لئے کام شروع کردیا ہے، ایف آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی فیڈریشن یا اس کی کسی بھی کمیٹی کا اجلاس ہونا ناممکن ہے اس لئے بذریعہ ای میل اور واٹس اپ اس منصوبوں پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اس کام میں کانٹینٹل فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل مشاورت شامل ہوگی۔ ملتوی شدہ پرو ہاکی لیگ کے مقابلے جولائی کے آخر یا اگست کے پہلے ہفتے میں مکمل کرائے جائیں گے۔