سکھر (بیورو رپورٹ) قرنطینہ سینٹر سکھر میں مقیم مزید 56زائرین کے ٹیسٹ منفی آگئے، گھروں کو روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر کے علاقے لیبر کالونی میں قائم کئے گئے قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈر سے 4مراحل میں مجموعی طور پر 1130افراد کو لایا گیا، جہاں سے اب تک 1015 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں ۔