• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈ ی کا کھلاڑی دوسری بیوی سمیت قتل،ایک ملزم گرفتار

شیخوپورہ (نامہ نگاران،نمائندہ جنگ) مقامی آبادی متھرا پور میں کبڈی کے کھلاڑی عمران علی بیگ کو دوسری بیوی سمیت قتل کر دیا،منڈی فیض آباد کےعمران نے پہلےلومیرج کی2بچے ہیں پھر بیوی کی کزن کو زبردستی بیاہ لایا، بتایا گیا ہے کہ عمران علی جو قومی سطح کا کبڈی کاکھلاڑی ہےنے پہلی شادی بھی پسند کی تھی اور 2بچے ہیں بعدازاں بیوی کی کزن ’’ع ‘‘ کے ورثاء کی مخالفت کے باوجود اس کے ساتھ زبردستی نکاح کرلیا اور گھر لے آیا ، متھراپور گاؤں کے معتبرذرائع کے مطابق ’’ع‘‘ کے لواحقین متعددبار اسکی واپسی کےلئے عمران بیگ کے والد کے پاس متھراپور آتے رہے عمران انکاری رہا ،گذشتہ روزلڑکی کے والدین نے صلح کرنے کےلئے دونوں کو دوپہر کھانے پر گھربلاکر پہلے فائر مارے گئے اور بعد ازاں تشدد کرکے دونوں کے سر کچلے اور جسم کے مختلف اعضاء کاٹ دیئے جس سے دونوں کے چہروں کی شناخت ممکن نہیں رہی ۔
تازہ ترین