• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک اور صارفین نے کووڈ 19رسپانس کیلئے 110ملین روپے کا فنڈ قائم کر دیا

کراچی(جنگ نیوز) کورونا وائرس کے باعث قوم کو درپیش چیلنجز کے جواب میں جے ایس بینک نے اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپریل کے مہینے کے دوران وبائی مرض کے اثرات سے نمٹنے میں مدد کے لئے 110ملین روپے کا فنڈ قائم کیا ہے۔ ایک عہد ساز اقدام کی بنیاد پر جس میں جے ایس بینک نے اپنے شراکت داروں کے ذریعہ تعاون پر مبنی تمام وعدوں کا یکساں طور پر امتزاج کیا ہے، یہ فنڈ جے ایس بینک کے باہمی تعاون کی کوششوں سے متعلق انسان دوستی کے فلسفہ میں شامل ہے اور یہ وبائی امراض سے متعلق بعض فوری اور طویل المدتی مسائل کے حل پر توجہ دے گا۔سہ رخی حکمت عملی بنیادی طور پر فوری ریلیف، وبا پر قابو پانے اور مستقبل کیلئے ردعمل کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی۔ پہلے مرحلے میں مستحق خاندانوں کو 30 ملین روپے مالیت کا راشن اور ضروری اشیاء کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں غیر سرکاری تنظیموں سمیت طبی اور دیگر فرنٹ لائن اداروں میں پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) کی تقسیم اورعطیات سمیت 50 ملین روپے کی فراہمی پر غور کیا جائے گا۔طویل المدتی حل کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں طبی اور تکنیکی تحقیق اور ترقی کے ذریعے وائرس کے صحت پر طویل المدتی اثرات کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ توجہ کے حامل شعبہ میں ٹرانسمیشن، ارتقاء اور پاکستانی آبادی بشمول حاملہ خواتین پر وائرس کے اثرات اور اس مقصد کے لئے ویکسین کی تیاری، تشخصی کٹس کی خصوصیات اور حساسیت کو بہتر بنانا اور فوری ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری شامل ہیں۔ جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ یہ ایک عالمی وباء ہے اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔
تازہ ترین