• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی ستیاں اور مری کے 18میونسپل میڈیکل سنٹر غیر فعال

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ایک طرف کورونا وائرس کے باعث ضلع راولپنڈی میں 26جگہوں کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے طبی سہولتوں کی فراہمی جاری ہے دوسری طرف کوٹلی ستیاں اور مری کے 18 میونسپل میڈیکل سنٹرز بند پڑے ہیں۔ان میڈیکل سنٹرز میں اول تو سٹاف نہیں اور جو موجود ہے اس کو دوسری مصروفیات میں لگا یا جاچکا ہے۔جس کے باعث یہ سنٹرز غیر فعال ہیں۔ ان سنٹرز میں ملوٹ ستیاں، پتھوارا، پرنگلہ، سری، ڈیرہ، موری، پنڈی پوائنٹ،سنی بنک،کشمیر پوائنٹ، جھیکا گلی،لوئر بازاراور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق موجود سٹاف کو ای پی آئی میں استعمال کیا جارہا ہے۔یہ میونسپل ڈسپنسریاں2018سے غیر فعال ہیں۔
تازہ ترین