پشاور(نیوز رپورٹر)اسلامک لائرز موومنٹ ضلع پشاور نے الخدمت فاونڈیشن کی وساطت سے ڈسٹرکٹ کورٹس پشاور اور ہائی کورٹ بار سمیت خیبر پختونخوا بار کونسل کی عمارتوں میں اینٹی کورونا سپرے کیا جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے جوڈیشل آفیسر ان سمیت پشاور ڈسٹرکٹ بار ،پختونخوا بار اور پشاور بار کونسل کے عہدیداروں میں سینیٹائزر بھی تقسیم کئے اس موقع پر اسلامک لائرز موومنٹ کے صوبائی رہنماء اور سابق صدر پشاور ہائی کورٹ بار ارباب عثمان ایڈووکیٹ ، اسلامک لائرز موومنٹ ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر فقیر اللہ اعوان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری لعل گل ایڈووکیٹ ، زیارت خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اسلامک لائرز موومنٹ نے پشاور ہائی کورٹ بار ، ڈسٹرکٹ بار پشاور اور پختونخوا بار کونسل کی عمارتوں سمیت وکلاء کی سیٹوں پر بھی اینٹی کورونا سپرے کیا اس دوران ڈسٹرکٹ جج پشاور یونس خان سمیت متعدد جوڈیشل افسران اور ڈسٹرکٹ پشاور بار ،ہائی کورٹ بار اور پختونخوا بار کونسل کے عہدیداروں کو سینیٹائزر دیئے گئے اس موقع پر وکلاء، ڈسٹرکٹ پشاور بار صدر اور پختونخوا بار کونسل کے چیئرمین نے اسلامک لائرز موومنٹ کا خیرمقدم کیا۔