پشاور(نیوز ڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے گیارہ کے وی شیخان فیڈر کے علاقوں میں رات کے اوقات میں آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے رات کو کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا، جن کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے ،بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین بجلی کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹ کنڈوں اور بجلی کا ناجائز استعمال فوری طورپر روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔