• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،پولیس اہلکار لفٹر سےڈرائیور سمیت گاڑی اٹھا کر لے گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) ہشت نگری پشاور میں ٹریفک پولیس کے فورک لفٹر ڈرائیور نے ڈرائیور سمیت گاڑی اٹھا لی ،گاڑی کا ڈرائیور بار بار چیخ رہاتھا کہ اسے اس کی غلطی بتائی جائے لیکن پولیس اہلکار لفٹر کے ذریعے گاڑی اٹھا کر لے گیا، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ پولیس حکام نے اس سلسلے میں متعلقہ ڈرائیور کو طلب کیا تواس نے بتایا کہ رام پورہ بازار میں آٹا سے بھرے ٹرک ڈرائیور اورکار ڈرائیور کے مابین کسی بات پر تکرار ہو گئی تھی اس دوران کار ڈرائیور نے گاڑ ی سڑک کے وسط میں کھڑی کر دی تھی جسکی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیاتھا ڈرائیور نے حکا م کو بتایا کہ رش ختم کرنے کے لئے اس نے گاڑی سمیت ڈرائیور کولفٹر کے ذریعے اٹھایا اور بعدازاں ڈرائیور اورگاڑی کو نیچے اتار کر ٹرمینل منتقل کردیا اور بعدازاں بازار کے صدر کی مداخلت پر ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑ دیا ۔
تازہ ترین