ملتان میں برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ فیملی کے 6 افراد کو نشر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کے مطابق جناح ٹاؤن میں برطانیہ سے آنے والی فیملی میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
فیملی میں میاں ، بیوی اور دو بچے شامل ہیں جو 17 مارچ کو انگلینڈ سے لاہور اور 18 مارچ کو ملتان پہنچے تھے ۔
متاثرہ برطانوی فیملی کے جناح ٹاؤن ملتان میں رہائش پذیر بھائی اور بھابھی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
متاثرہ خاندان کے تمام ا6فراد کو نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔