وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، تازہ ترین ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی شرح 8.2 فیصد رہ گئی ہے۔
اسد عمر نے اپنے مختصر سے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ جنوری کے وسط میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 20 فیصد سے زیادہ تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ عام شہریوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی ضروری مصنوعات کی افراط زر کی شرح گزشتہ 3 ماہ کے دوران آدھے سے بھی کم ہوچکی ہے۔