اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے، بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لیے ہر قسم کے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر سول ایوی ایشن اور پی آئی اے سمیت متعلقہ حکام کو پیر کو طلب کرلیا ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن چلا رہی ہے، دنیا میں جہاں پاکستانی بھائی پھنسے ہیں ان تک پہنچیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ 10روز میں تمام بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستانی سفارتخانوں کو فعال کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔