• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ہفتےمیں موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کادائرہ پورےملک میں پھیلادیاجائیگا، اسد عمر

اسلام آباد (کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسدعمر نے کہاہے کہ دو ہفتےمیں موبائل یوٹیلٹی سٹورز کادائرہ پورےملک میں پھیلادیاجائیگا،ابتدائی طور پر اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے اشیاءخوردو نوش فراہم کی جا رہی ہیں،آٹا، چینی، دالیں اور گھی سستے نرخوں پر گلی گلی فراہم کیے جائیں گی، اگلے دو ہفتے تک موبائل یوٹیلٹی سٹورز کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں موبائل یوٹیلٹی سٹور سروس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے دور دراز کے اضلاع میں ہفتے میں دو دفعہ ایران سے ضروری آنے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین