اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس اور سکیورٹی اداروں نےشہربھرمیں فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولائت نے کی، فلیگ مارچ میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ اور ضلع پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر عمار چوک، سکیم تھری،مورگا ہ، گلستان کالونی، کچہری، مال روڈ، سٹی، بنی، گنجمنڈی، صادق آباد، راول روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا، فلیگ مارچ میں شہریوں کو گھروں میں رہنے اور تمام حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کورونا کی جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں پرعمل درآمدکوہرصورت یقینی بنایاجائیگا،پابندیوں کی خلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔