ہرنائی (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع،صوبائی نائب امیرمولاناسرورندیم،رکن صوبائی حاجی محمدنواز کاکڑ سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس، جمعیت کے صوبائی سیکرٹری دلاورخان کاکڑسمیت جمعیت کے مرکزی و صوبائی ارکان کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں، علمائے کرام، سرکاری افسران سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے جمعیت کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالخالق مری، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عثمان غنی، سی ٹی سی سبی کے پرنسپل عبدالغفور مری سے انکے گھر گچینہ آکر انکے بھائی ہرنائی کے سنیئر صحافی ڈاکٹر عبدالمالک مری کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔