• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیضان شیخ کے’اونانا چیلنج‘ نے دھوم مچادی


معروف کامیڈی اداکار فیضان شیخ کے اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ ’او نانا چیلنج‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف کامیڈین اداکار فیضان شیخ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فیضان شیخ اپنی اہلیہ اداکارہ ماہم عامر اور اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس کر رہے ہیں۔


فیضان شیخ کی جانب سے شیئر جانے والی ویڈیو میں وہ اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ہمراہ میوزک ایپ ٹِک ٹاک کا مشہور چیلنج ’او نا نا‘ پورا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ٹِک ٹاک کا یہ ’او نا نا‘ چیلنج کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی مناسبت سے بنایا گیا ہے اِس چیلنج کو پورا کرنے کے لیے کم از کم دو لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

اِس چیلنج کو پورا کرنے والے دونوں افراد ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے بغیر اور ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر ڈانس کرتے ہوئے ’او نا نا‘ چیلنج مکمل کرتے ہیں۔

فیضان شیخ، ماہم عامر اور اُن کے دوستوں نے ’او نا نا‘چیلنج کے آخر میں دیسی تڑکا دیتے ہوئے بھنگڑا بھی کیا۔

اداکار نے کامیڈین ایاز سومرو کے علاوہ اپنے دیگر دوستوں کو بھی ’او نانا‘ چیلنج کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے کہ فیضان شیخ پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے کامیڈی اداکار ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ ماہم عامر بھی اداکارہ ہیں اور اِن دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین