سکھر کے قریب تالاب میں کپڑے دھوتے ہوئے 3 کم عمر بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے ترائی کے قریب 3 بچیاں تالاب کے کنارے کپڑے دھو رہی تھیں، اس دوران ایک بچی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں جاگری۔
اپنی ساتھی کو بچانے کے لیے دیگر 2 بچیوں نے بھی تالاب میں چھلانگ لگا دی اور ایک دوسر ےکو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈوبنے والی بچیوں کی شناخت نصیباں، گلزاراں اور خدیجہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 8 سال کے آس پاس کی بتائی جاتی ہے