• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، لیاقت شاہوانی

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی کی صورت حال ہے، تاہم طبی عملےکو سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ 533 نوجوان ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ میں جون تک توسیع کی ہے، جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا اجراء کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ہماری پہلی ترجیح دیہاڑی دار طبقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3300 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے ہیں جس میں سے 220 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے۔

لیاقت شاہوا نی نے کہا کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرینگے۔

تازہ ترین