• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی پلیئرز کو گھروں پر 20 اپریل تک ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھروں پر 20 اپریل تک ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

کورونا وائرس کے سبب اس وقت مُلک میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، ایسے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے قومی کھلاڑیوں کو گھر میں ٹریننگ کرنے کا پلان دے رکھا ہے۔

خواجہ جنید کےمطابق کھلاڑیوں کو گھروں پر20 اپریل تک ٹریننگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں سے آئندہ ہفتے بھی تینوں شعبوں فوڈ ، فزیکل اور اسکلز ٹریننگ پر کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔

خواجہ جنید کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے ہدایات کےتحت ہوم ورک کی ویڈیوز بھجوائی ہیں،انہوں نے ٹریننگ میں دلچسپی ظاہر کی اور اُن کی پرفارمنس بھی حوصلہ افزا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا پلان تیار کیا جائے گا۔

تازہ ترین