• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ، تمام بازار ویران

اسلام آباد راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ، تمام بازار ویران


اسلام آ باد اور راولپنڈی میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاؤن کا تیسرا ہفتہ جاری ہے جہاں تمام بازار ویران ہیں۔

جڑواں شہروں میں جزوی لاک ڈاون جاری ہے، بنیادی ضرورت کی اشیاء کی دکانیں کھلی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ناشتے کی دکانیں بھی کھلی رہیں مگر بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 

راولپنڈی شہر کی صورتحال شہر اقتدار اسلا م آباد سے بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔

 کھانے پینے، لانڈری، کریانہ اور پرچون کی دکا نیں کھلی ہیں، شہری حفاظتی تدابیر استعمال کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے۔

لاک ڈاؤن کے گزشتہ ہفتوں کے مقابلے میں راولپنڈی کی سڑکو ں پر رش ہے اور ٹریفک بھی جام ہے۔

تازہ ترین