وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان ایک خاتون کی چھوٹی سی دکان پر پہنچ گئیں۔
فردوس اعوان اور خاتون دکان دار کی گپ شپ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
اس دوران معاون خصوصی برائےا طلاعات نے خاتون کے گھریلو اخراجات اور دکان کی سیل سے متعلق سوالات کیا۔
انہوں نے خاتون سے استفسار کیا کہ آپ اس دکان سے کتنا کمالیتی ہیں؟ کیا گزارا ہوجاتا ہے؟
خاتون نے فردوس اعوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں اچھا گزارا ہو جاتا ہے۔