سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا کے قرنطینہ میں اسیران زائرین اور تبلیغی ارکان نے گھروں کو جانے کیلئے احتجاج کرکے انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قرنطینہ گورنمنٹ زرعی کالج میں ملتان سے آئے 51 زائرین میں سے4کےتندرست ہو کر گھروں کو بھجوانے پر دیگر قرنطینہ کئے گئے زائرین نے گھروں کو جانے کیلئے ہفتے کی رات شدید احتجاج کیا، جس پر پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ اس سے قبل قرنطینہ تبلیغی مرکز فیکٹری ایریا میں بند 95 اراکین میں سے بیشتر نے گھروں کو جانے کی ضد پر رات کو دروازہ پھلانگ کر احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ نے بروقت پہنچ کر فرار کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔