• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجماعت نمازِ تراویح کی اجازت دی جائیگی یا نہیں‘ فیصلہ نہیں ہوسکا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں تراویح کی نماز باجماعت کے اہتمام کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے صلاح مشورہ کیا ہے۔ تاہم ابھی تک اسلامی نظریاتی کونسل یا وزارت مذہبی امور نے اس بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا۔

ایک دن ملک بھر میں روزہ رکھنے اور ایک دن عید کیلئے بھی کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی۔ ان دونوں ایشوز پر ابہام پایا جاتا ہے۔

تازہ ترین