• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا دورہ کوئٹہ فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں تھا، جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی مولوی عبدالستارآزادحاجی حیات اللہ کاکڑمفتی شفیع الدین اور عبیداللہ حقانی نے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کوصرف فوٹوسیشن قراردیتے ہوئے کہاہےکہ وزیراعظم نے کروناوائرس سے مفلوج بلوچستان کے عوام کیلئے کسی امدادیا پیکیج کااعلان نہیں کیا گیا،کروناکیخلاف فرنٹ لائن کاکردارادا کرنے پر بلوچستان زیادہ سہولیات ،فنڈزاور امدادکاحقداررتھاکیونکہ دوسرے ممالک سے ہی کروناوائرس لایاگیا، بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود حکومت کی طرف سے نہ طبی آلات اور نہ راشن فراہم کیا گیا،غریب طبقہ حکومتی امداد کے انتظار میں ہے ، دیہاڑی دار مزدوروں اور غریبوں کے لیے جلد امدادی پیکیج جاری کیا جائے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساتھ وفاقی حکومت کے ناروا سلوک اور زیادتیوں سے مایوسیاں بڑھ رہی ہیں، اس مشکل وقت میں آنے والی امداد پر بھی بلوچستان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہےکیونکہ ان کو بلوچستان لاوارث نظر آرہا ہے بلوچستان کے وسائل کو مال غنیمت سمجھ کر نہایت بے دردی سے لوٹنے کے ساتھ ساتھ عوام سےجینے کاحق بھی چھینا جا رہا ہے۔
تازہ ترین