• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی، یونین کے عظیم رہنما احفاظُ الرّحمٰن انتقال کر گئے

سینئر صحافی، کالم نگار، ادیب، مترجم اور شاعر احفاظُ الرّحمٰن آج صبح کراچی میں انتقال کر گئے ،ان کی عمر 78 برس تھی۔

احفاظُ الرّحمٰن 4 اپریل 1942 کو جبل پور میں پیدا ہوئے ، وہ ایک پاکستانی صحافی ، مصنف اور شاعرتھے، 1970سے اپنے صحافت کا آغاز کیا۔

احفاظُ الرّحمٰن نے آزادی صحافت اور کارکن صحافیوں اور دیگر میڈیا کارکنوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور متعدد آمرانہ پاکستانی حکومتوں اور کارپوریٹ میڈیا ہاؤسز کے خلاف بھی آواز اٹھائی جو صحافیوں اور پریس انڈسٹری کے دیگر کارکنوں کو دینے سے انکار کرتے ہیں۔

احفاظُ الرّحمٰن نے بہت سی کتابیں اور تراجم بھی لکھے اور جو پریس کی آزادی اور ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ کے لیے ان کی کوششوں کے مساوی ہیں۔

پاکستانی میڈیا حلقوں کی جانب سے  احفاظُ الرّحمٰن کو ’’ایک نایاب نسل‘‘ کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تازہ ترین