• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ماسک کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں


امریکا میں پولیس نے ماسک کے بغیر سفر کرنے والے مسافروں کو پکڑ پکڑ کر بس سے اُتارنا شروع کر دیا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر امریکا میں پولیس نے بغیر ماسک سفر کرنے والے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ سے پکڑ پکڑ کر اتارنا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلاڈیلفیا میں ماسک نہ ہونے پر پولیس اہلکار ایک سیاہ فام شخص کو زبردستی بس سے کھینچ کر باہر نکال رہے ہیں۔

اس کھینچا تانی میں اس شخص کا فون اور سامان بھی نیچے گر پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے پولیس کے طریقہ کار کو غیر مناسب قرار دیا۔ 

تاہم ٹرنسپورٹیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ سی ڈی سی کی گائڈ لائن پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

تازہ ترین