• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی خان قرنطینہ: 175مریض صحتیاب، گھر روانہ

ڈی جی خان قرنطینہ: 175مریض صحتیاب، گھر روانہ


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سے 175 مریض صحتیاب ہوکر گھر روانہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان بہادر قوم ہے، متحد ہو کر اس وبا کو شکست دے گی۔

عثمان بزدار نے کہاکہ اب صرف 74 زائرین ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود ہیں۔

انہوں نے نشتر اسپتال ملتان میں ڈاکٹر وں اور طبی عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرصحت پنجاب اور سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نےحفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ فرنٹ لائن پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور طبی عملے کی حفاظت سب سے مقدم ہے، حفاظتی لباس اور ضروری سامان کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین