راولپنڈی کے انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج کورونا کے سات مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے۔
مریضوں کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے رخصت کیا۔
اس موقع پر صحت یاب ہونے والے مریضوں نے بہترین علاج اور دیکھ بھال پر ڈاکٹرز اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔