• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے گھر ڈکیتی کا تیسرا ملزم گجرات سے گرفتار

بھمبر ( نمائندہ جنگ ) تھانہ سٹی بھمبر کی کارروائی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے گھر ڈکیتی کا تیسرا ملزم گجرات سے گرفتار ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور خان کے گھر 4 مسلح نقاب پوش ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھے گذشتہ روز ایس ایچ او سٹی کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملزم گجرات کچہری میں موجود ہے جس کو ایس ایچ او سٹی حاجی سکندر اعظم نے ایڈیشنل ایس ایچ او اور چوہدری محمد حنیف کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر ایڈیشنل ایس ایچ اوچوہدری محمد حنیف بمعہ نفری چھاپہ مار کر ڈکیتی میں ملوث نامزد ملزم امانت علی ولد محمد خالق قوم راجپوت ساکن سمبلی تحصیل سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین