معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز حسین کی فرمائش پوری کرکے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار یاسر حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں یاسر حسین کے چہرے پر داڑھی موجود نہیں ہے۔
یاسر حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں اقرا عزیز حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’حوالدار بشارت حسین حاضر ہے۔‘
اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اقرا کی فر مائشیں، یہ تو ہوگا۔‘
دوسری جانب اقرا عزیز حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یاسر اپنی اہلیہ کی فرمائش کو پورا کرتے ہوئے اپنی داڑھی بنا رہے ہیں۔
اقرا عزیز حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری خواہش کو پُورا کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘
اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے Surprise اور Covid۔
اِس کے علاوہ بھی اقرا عزیز حسین نے انسٹاگرام پر کچھ دیگر پوسٹس بھی کیں۔
اُنہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مُسکرا رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ جہاں موجود ہیں وہاں انجوائے کریں۔‘
اقرا عزیز نے اگلی پوسٹ میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی۔
اِس پوسٹ کا کیپشن ہے’آج کل کی زندگی۔‘