انسان کو زندہ رہنے کے لیے جس طرح پانی کی ضرورت ہوتی ہے اِسی طرح انسان کی اچھی صحت کے لیے پروٹین بھی بہت ضروری ہیں، پروٹین ناصرف پٹھوں کے لیے ضروری ہیں بلکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹینز سے بھرپور غذائیں ہماری روزمرہ کے کاموں کے دوران تھکاوٹ دور کرنے کے لیے بھی بہت ضروری ہیں۔
پروٹین ہمارے جسم کے سب سے اہم میکرونٹریٹینٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں ایک موثر طریقے سے کام کرتے ہیں اِسی لیے پروٹینز ہمارے جسم کے ہر ایک حصے کے لیے بہت ضروری ہیں، مثال کے طور پر ہمارے ناخن اور بالوں کی نشونما کے لیے بھی پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے۔
اِس کے علاوہ پروٹین ہماری جلد، خون، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بھی بہت اہم ہیں اِس لیے ہمارے جسم کو وافر مقدار میں پروٹینز کی ضرورت ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہمارے لیے پروٹین کیوں ضروری ہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹینز کا بنیادی کام ہمارے جسم کی مرمت کرنا اور ہمارے جسم کی نشونما ہے، یہ ہمارے جسم میں ہارمونز، انزائمز وغیرہ پیدا کرتے ہیں جس سے ہمارے جسم کو توانائی ملتی ہے، ہم بیماریوں سے صحتیاب ہوتے ہیں، ہمارے جسم میں موجود غیر ضروری چربی کو ختم کرتے ہیں اور ہمارا آئی کیو لیول بھی بڑھاتے ہیں۔ اِس لیے پروٹین کو اپنی روز مرہ کی غذا میں لازمی شامل کریں۔
ہمارے جسم کیلئے پروٹین ضروری ہونے کی چند وجوہات:
ماہرین کا کہنا ہے کہ اِن تمام فوائد کو جاننے کے بعد آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پروٹین ہمارے جسم کے لیے کتنے ضروری ہیں.
ہمارے جسم کو جسمانی وزن کے حساب سے کم از کم ایک گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے یہ کم یا زیادہ ہوتے رہتے ہیں.
اچھی صحت کے لیے ضروری ہے آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں انڈے، دودھ، بادام، مچھلی، گوشت ، دالیں اور سبزی جیسی غدائیوں کا استعمال کریں کیونکہ اِن میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔