• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ بھی کورونا سے متاثر

‎وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگرا نے کے پی کے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللّہ میں کورونا کی تصدیق کر دی۔

وزیر صحت تیمور سلیم نے اِس بات کا اعلان مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ڈاکٹر اکرام اللّہ ہماری رسپانس ٹیم کے سربراہ ہیں۔‘

تیمور سلیم نے لکھا کہ ’ڈاکٹر اکرام کورونا کے خلاف ہمارے ہیرو ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ڈاکٹر اکرام اللّہ کو ان کے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے 744 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 34 ہیں۔

تازہ ترین