پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد5ہزار478ہوگئی ،گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد انتقال کر جانے والوں کی مجموعی تعداد95ہوگئی ۔
آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 246کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج اب تک پنجاب میں 192 کیسز اور 3 ہلاکتیں، سندھ 41 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 192کیسز سامنے آئے اور 3 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1452 اور ہلاکتیں 31 ہوگئی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اتوار کو کورونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی جب کہ صوبے میں مزید 47 کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 744 ہوگئی۔
بلوچستان میں آج اب تک صرف ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 231 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں کورونا کے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 8 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں آج اب تک کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔