• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے دوران حکومت کی تبدیلی کی باتیں ٹھیک نہیں، سراج الحق

کورونا کے دوران حکومت کی تبدیلی کی باتیں ٹھیک نہیں، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران حکومت کی تبدیلی کی باتیں ٹھیک نہیں۔

منصورہ لاہور میں کورونا واک تھرو گیٹ کے افتتاح کے موقع پر سراج الحق نے کہا کہ اس وقت نئی لڑائیاں چھیڑنے کے بجائے کورونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی بحران میں سبسڈی دینے، لینے اور پالیسی بنانے والے مجرم ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت نے کرپٹ لوگوں کی فوج پال رکھی ہے، کہیں کوئی کام نہیں ہو رہا، نہ ہی وفاق کورونا کےحوالےسے صوبوں کی رہنمائی نہیں کر رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ وقت لڑائی کا نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے مل کر کام کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کو نشانہ بنانے کی بجائے حکومت کوئی کام کرے، موجودہ حکومت نے 2 بجٹ بنائے، جن میں صحت پر فی آدمی111 روپے رکھے گئے۔

تازہ ترین