امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سراج الحق نے صادق سنجرانی سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ، پارلیمانی لیڈرز کا مشاورتی اجلاس بلائیں۔
سینیٹر سراج الحق نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوبھی فون کیا۔
سرا ج الحق نے مراد علی شاہ سے ان کے بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کے کورونا وبا کے خلاف اقدامات کو ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں۔