• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین کا کورونا کے علاج کیلئے ویکسین تیار کرنیکا دعویٰ

ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین کا کورونا کے علاج کیلئے ویکسین تیار کرنیکا دعویٰ 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی سامنے آئی ہے  ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے علاج کیلئے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم نے کورونا کے صحت یاب مریضوں کے خون سے حاصل شدہ اینٹی باڈیز سے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن( آئی وی آئی جی ) تیار کرلی جسکے ذریعے کورونا متاثرین کا علاج کیا جاسکے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کووڈ 19 کیخلاف جنگ میں اسے ایک انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنا لوجی کے پرنسپل پروفیسر شوکت علی کی سربراہی میں ریسرچ ٹیم نے دنیا میں پہلی مرتبہ کورونا کے علاج کیلئے امیونوگلوبیولن کاموثر طریقہ اختیار کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظور شد ہ یہ طریقہ علاج محفوظ، لورسک اور کورونا کیخلاف انتہائی موثر ہے۔اس طریقہ علاج میں کورونا سے صحت یاب مریض کے خون میں نمو پانے والے اینٹی باڈیز کو علیحدہ کرنے کے بعد شفاف کرکے امیونو گلوبیولن تیار کی جاتی ہے یہ طریقہ علاج پلازما تھراپی سے بالکل ہی مختلف ہے۔ واضح رہے کہ ہائپر امیو نو گلوبیولن کے طریقہ علاج کو امریکا کے وفاقی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے عمومی حالات کیلئے منظور کیا ہے جبکہ پلازما تھراپی کی اسکےبعض ضمنی اثرات کے باعث ہنگامی حالات میں ہی اجازت دی جاتی ہے۔

تازہ ترین