• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر (بیورورپوٹ) سکھر شہر میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا،مقامی 70سالہ خاتون میں کورونا ٹیسٹ کی تشخیص ہوئی ہےڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کے مطابق شہر کے اہم تجارتی مرکز جناح چوک کی رہائشی ستر سالہ خاتون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بزرگ خاتون گزشتہ رات سے تشویشناک حالت میں خیرپور کے گمس اسپتال گمبٹ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں، بزرگ خاتون نے بیرون ملک سفر نہیں کیا ہے۔ خاتون کے خاندان کے تمام افراد کو ان کی رہائش گاہ پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین