کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جعفرایکسپریس کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا گیا 5جنوری 2013ء کو ٹرین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 19زخمی ہوئے۔ 16اگست 2013ء کو بولان میں ٹرین پر راکٹ حملے میں 2افرادیکم نومبر 2015ء کو مستونگ کے قریب ٹریک پر دھماکے میں 3افراد 21اکتوبر 2013ء کو دھماکے میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔جبکہ17نومبر 2015کوآب گم کے علاقے میں انجن اوور شوٹ ہونے سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور 200کے قریب زخمی ہو ئے تھے۔