• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ :مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن اسسٹنٹوں کے ماہانہ اعزازیہ پیکج میں نظرثانی کا نوٹیفکیشن جاری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )حکومت پنجاب نے محکمہ صحت میں سرکاری شفاخانوں کی چیکنگ کرنے والے مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوشن اسسٹنٹوں کے ماہانہ اعزازیہ پیکج میں نظرثانی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان کی تنخواہ 15ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 20ہزار روپے کردی گئی ہے اور پٹرول کے اخراجات 4ہزار سے بڑھا کر 6ہزار روپے کردیئے گئے ہیں اور مینٹی نینس الاؤنس 2ہزارروپے مہینہ ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین