ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جو کام جماعت اسلامی نے کیا وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر رہی۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے اخبار فروش یونین کےحوالے راشن کرنے کی ایک تقریب سے گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر چیئرمین اخبار فروش یونین شیخ صلاح الدین اور سرپرست اخبار فروش یونین مولانا ظفر علی خاں بھی موجود تھے۔