سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)صفائی کے ناقص صورتحال اور فرائض میں غفلت برتنے پر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سپروائزر معطل کر دیا گیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے مجاہد روڈ اور دارہ آرائیاں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال اور فرائض کی ادائیگی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے سپروائزر عرفان غوری ک معطل کرنے کا حکم دے دیا ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اے سیالکوٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ شہر کے سیوریج، نالوں کی ڈی سلٹنگ فوری طور پر شروع کی جائے ۔