سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک نائب قاصد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد اور ان کے سیکریٹری کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کے اہلخانہ کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں ۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے نائب قاصد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔