• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اہم فیصلے

قومی رابطہ کمیٹی نے تمام ایکسپورٹ انڈسٹری کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتوں کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صنعتیں حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولی جائیں گی جبکہ کچھ انڈسٹریز مشروط طور پر کھلی رہیں گی۔

قومی رابطہ کمیٹی نے ایکسپورٹ انڈسٹری، اسٹیشنری کی دکانیں اور جانوروں کے اسپتال کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں ای کامرس، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، آلات بنانے والے یونٹ اور شیشہ بنانے والی صنعتیں کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

قومی رابطہ کمیٹی نے تعمیراتی صنعت کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، سیمنٹ، فرٹیلائزر پلانٹس اور نرسریاں کل سے کھل جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کتابوں کی دکانیں اور صنعتیں ایس او پیز کے مطابق کھلیں گی جبکہ مزید صنعتوں کے حوالے سے فیصلہ رمضان سے پہلے ہوگا۔

قومی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریشن، پلمبر اور ریڑھی والوں سے متعلق فیصلے کا اختیار صوبوں کے سپرد کردیا ہے۔

تازہ ترین